22 اکتوبر، 2023، 1:50 PM

جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین سے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین سے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

میڈیا رپورٹس میں جنوبی لبنان اور مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے لبنان کے جنوب میں واقع کفر شوبا میں قابض صہیونی فوج کی "روئسات العلم" بیس پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

ادھر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ فلسطینی فورسز نے مفکعیم کے علاقے  میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کو بڑی تعداد میں راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری طرف صیہونی رجیم کے ٹی وی چینل 13 نے لبنان کے جنوب میں واقع کفر شوبا میں حزب اللہ اور اس صیہونی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبر دی ہے۔

فلسطین الیوم نے بھی خبر دی ہے کہ صیہونی رجیم نے فاسفورس بموں سے جنوبی لبنان کو نشانہ بنایا جس سے علم الشعب، الجبین اور طیر حرفا کے دیہاتوں میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر قبل القسام بٹالین نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی شہادت کے جواب میں ایک بار پھر تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

عبرانی ذرائع نے تل ابیب میں ایک زوردار دھماکے اور خطرے کا سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔ فلسطینی مزاحمت نے بیت یام، تل ابیب اور حولون کو بھی راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور غاصب صیہونی رجیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

News ID 1919580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha